National News

پرگیہ کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ ، راجناتھ بولے- گوڈسے کی تعریف قطعاً منظور نہیں

پرگیہ کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ ، راجناتھ بولے- گوڈسے کی تعریف قطعاً منظور نہیں

بھاجپا رکن پارلیمنٹ  سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے لوک سبھا میں دئیے گئے بیان کو لیکر ملک بھر میں  سیاست گرما گئی ہے ۔کانگرس کے ہنگامے کے بعد  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  نے  کہا کہ  ناتھورام گوڈ سے کو محب وطن ماننے کی سوچ کی وہ اور ان کی پارٹی مذمت کرتے ہیں۔گوڈسے کی تعریف قطعاً منظور نہیں۔

https://twitter.com/rajnathsingh/status/1199932023944568832?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1199932023944568832&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Frajnath-singh-says-godse-will-not-be-approved-1088702
ایوان کی کارروائی  شروع ہونے کے بعد کانگرس نیتا ادھیر رنجن چودھری نے پرگیہ ٹھاکر کے متنازعہ بیان  کا مدعا اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اس طرح کے بیانات کی اجازت کیسے دے سکتا ہے۔اس پر لوک سبھا صدر اوم برلا نے کہا کہ  اس تبصرے کو ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایسی حالت میں اس پر ایوان کے اندر بحث کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔

PunjabKesari
بھاجپا کے سینئر نیتا راجناتھ سنگھ نے کہا کہ  ناتھو رام گوڈسے  کو محب وطن  ماننے کی سوچ کی وہ ان کی پارٹی پوری طرح  مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ  مہاتما گاندھی  پہلے بھی ہمارے  رہبر تھے  اور آج بھی ہیں، انکے خیالات اور نظریات پہلے بھی مقبول تھے اور آج بھی ہیں۔ حالانکہ راجناتھ کے بولنے کے باوجود بھی  اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ اپنی مانگوں پر اڑے رہے اور فوراً ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ 



Comments


Scroll to Top