وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی فیکٹری اور کاروباربن گیا ہے، اس لئے ان کی معیشت گرتی جا رہی ہے۔پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے۔وہیں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف ملک کی معیشت کو تیزی سے مضبوط کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ اور اس کا قد اتنا بڑھا ہے کہ کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔
راجناتھ جمعہ کی شام لکھنؤ کینٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدوار سریش تیواری کی جیت کے بعد منعقد کارکنوں کی اعزازی تقریب میں بول رہے تھے۔ملک میں اقتصادی بحران اور سست ترقی کی شرح کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 تک بھارت 50 ٹریلین ڈالر معیشت والا ملک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جن سنگھ کے وقت سے چناوی منشور میں دفعہ 370 کو ہٹانے کا وعدہ تھا، جیسے ہی مکمل اکثریت ملی ویسے ہی وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات تیزی سے عام ہو رہے ہیں۔ پانچ اگست کے بعد وہاں کوئی بھی عام شہری نہیں مارا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے کئی دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ اس سے پہلے ایئرپورٹ پہنچنے پر راجناتھ سنگھ کا کابینہ وزیر برجیش پاٹھک، لکھنؤ بی جے پی صدر مکیش شرما سمیت دیگر رہنماؤں نے خیر مقدم کیا۔