National News

راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو وارننگ- بھارت کے خلاف ہر سازش کا دیں گے منہ توڑ جواب

راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو وارننگ- بھارت کے خلاف ہر سازش کا دیں گے منہ توڑ جواب

نیشنل ڈیسک: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان نے '' پراکسی وار چھیڑ رکھی ہے کیونکہ اسے احساس ہو چکا ہے کہ وہ روایتی جنگ نہیں جیت سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو   پراکسی وار کا راستہ اختیار کیا ہے، وہ ایک دن اس کی ہار کی وجہ بنے گا۔سنگھ پونے میں قومی دفاع اکیڈمی کے 137 ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بول رہے تھے۔

PunjabKesari
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو 1948 سے لے کر 1965، 1971 اور 1999 سے یہ احساس ہو گیا تھا کہ وہ کسی بھی روایتی یا محدود جنگ میں بھارت کے خلاف جیت نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس نے دہشت گردی کے ذریعے پراکسی وار کا راستہ اختیار کیا ہے اور میں پوری ذمہ داری کے ساتھ آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

PunjabKesari
سنگھ نے کہا کہ بھارت کے دیگر ممالک کے ساتھ ہمیشہ خوبصورت اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔بھارت کی اپنے علاقے سے اضافی کوئی خواہش  نہیں رہی لیکن اگر اسے اکسایا گیا تو وہ کسی کو نہیں بخشے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی  خود مختاری اور لوگوں کی حفاظت کو لے کر مصروف عمل ہیں۔لیکن اگر کوئی ہماری سرزمین پر دہشت گردانہ  کیمپ چلاتا ہے یا کوئی حملہ کرتا ہے تو ہم جانتے ہیں کہ منہ توڑ جواب کس طرح دیا جاتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top