Latest News

سی اے اے ، این آر سی پر اپوزیشن لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے: راجناتھ سنگھ

سی اے اے ، این آر سی پر اپوزیشن لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی شہریت ترمیمی قانون  ( سی اے اے ) قومی آبادی رجسٹر ( این پی آر) اور قومی شہری رجسٹر  ( این آر سی )کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سی اے اے  کے تحت کسی کے بھی شہریت حق کو لیا نہیں جائے گا۔ اگلے ماہ اسمبلی انتخابات کے پہلے کونڈلی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا، '' کچھ لوگ سی اے اے  پر سیاست کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

PunjabKesari
مرکزی وزیر نے کہا کہ میں'' ان (اپوزیشن جماعتوں ) کوبتانا چاہتا ہوں کہ وہ اپوزیشن کی ذمہ داری نبھائے ،لیکن، انہیں اپنا راشٹردھرم نہیں بھولنا چاہئے''۔ ترلوک پوری میں دوسری ریلی میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مذہب کو لے کر سیاست نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ'' سی اے اے  کے معاملے پر وہ (اپوزیشن پارٹی)نفرت کی سیاہی سے تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہے ہی۔ کئی مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بی جے پی مذہب پر سیاست نہیں کرتی ہے''۔

PunjabKesari
عام آدمی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال صاف پانی، کافی بسیں اور مفت وائی فائی مہیا کرانے میں  بری طرح ناکام رہے ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے مفت پانی اور مفت بجلی دی ہے، لیکن کوئی بھی کچھ سکوں سے ہمارے ایمان کو خرید نہیں سکتا۔ ہندوستان  کے لوگوں کی خود اعتمادی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top