Latest News

ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ ہے اور رہیگا، اپنے گریباں میں جھانکے پاکستان: راجناتھ

ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ ہے اور رہیگا، اپنے گریباں میں جھانکے پاکستان: راجناتھ

نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بے وجہ کا راگ الاپنے والے پاکستان کو کرار جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ تقسیم کے بعد وہاں گئے لوگوں کا استحصال کررہا ہے جبکہ ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ تھا ،ہے اور آگے بھی رہیگا۔مسٹر سنگھ نے پاکستان کو نصیحت بھی کی ہے کہ اسے اپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے اور اپنے یہاں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔

PunjabKesari
اتوار کی صبح سلسلے وار ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ ''جس پاکستان میں سارے اقلیتی طبقے اپنے تحفظ کے لئے فکرمند رہتے ہیں ،اس کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔دفعہ 370کو ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کو وہ ہضم نہیں کرپارہا ہے اورا س نے اقوام متحدہ کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ہندوستان میں سبھی مذہب کے لوگ پرامن طریقے سے ایک دوسرے سے مل جل کر رہے ہیں ،یہ بات پاکستان کو راس نہیں آتی۔اقلیتی طبقہ بھی یہاں خودکو محفوظ محسوس کرتا ہے۔اقلیتی طبقہ یہاں ہمیشہ محفوظ تھا ،ہے اور آگے بھی رہیگا۔


پاکستان میں لمبے عرصے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ چل رہا ہے ۔جو لوگ تقسیم کے بعد پاکستان گئے ، انہیں آج بھی وہاں مہاجر کہہ کر بے عزت کیا جا تا ہے ۔جبکہ ہندوستان میں سبھی لوگ باعزت اور محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میں سندھی ، سکھ ، بلوچی اور دیگر اقلیتی طبقوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، یہ بات آج دنیا سے پوشیدہ نہیں ہے۔


وزیر دفاع نے سخت لہجے میں کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کو اپنی دہشت گردانہ پالیسی کو ترک کردینا چاہئے ، ورنہ اسکو ایک دن یہ مجبوراً ترک کرنی ہوگی ۔ کیونکہ اگر اس نے اپنی یہ پالیسی نہیں بدلی تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے  دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکے گی ۔ 


قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں  پاکستان نے اقوام متحدہ میں  جموں کشمیر میں نام نہاد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھا یا تھا ۔ ہندوستان نے اس کو نریٰ جھوٹ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو دہشت گرد ی گڑھ بتایا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top