Latest News

راج ناتھ کا  راحت اندوری کے انتقال پر اظہار  رنج، اردو ادب کا بڑا نقصان قرار دیا

راج ناتھ کا  راحت اندوری کے انتقال پر اظہار  رنج، اردو ادب کا بڑا نقصان قرار دیا

نئی دہلی:ارود کے مشہور شاعر راحت اندوری کے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ ان کے انتقال کی خبر سے  ملک اور دنیا کے مداحوں میں غم لہر دوڑ گئی ہے۔انہیں کورونا پازیٹو پائے جانے پر اندور کے آربندو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ 

PunjabKesari
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اندوری کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے آج ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ، مقبول شاعر راحت اندوری جی کے انتقال کی خبر سے مجھے کافی دکھ ہوا ہے۔ وہ اردو ادب کی مشہور شخصیت تھے۔ اپنی یادگار شاعری سے انہوں نے ایک نہ مٹنے والی چھاپ لوگوں کے دلوں پر چھوڑی ہے۔ مسٹر سنگھ نے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کے انتقال کو اردو زبان و ادب کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے چاہنے والوں سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ "

واضح رہے کہ مسٹر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آج اندور کے نجی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا ۔
 



Comments


Scroll to Top