National News

راجستھان : دسہرے کے موقع پتھراؤ کے بعد کرفیو ، انٹرنیٹ سہولات بند ،صبح 4 بجے دہن ہوا راون

راجستھان : دسہرے کے موقع پتھراؤ کے بعد کرفیو ، انٹرنیٹ سہولات بند ،صبح 4 بجے دہن ہوا راون

راجستھان میں ٹونک ضلع کے مالپورا میں راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر پتھرا ؤ کئے جانے سے کشیدگی پیدا ہونے کے بعد بدھ کی صبح پانچ بجے سے غیر معینہ کرفیو لگا دیا گیا۔ ٹونک ضلع کلکٹر کے کے شرما نے کرفیو کے احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر بھی 10 اکتوبر تک روک لگا دی ہے۔

PunjabKesari

مالپرا میں کل راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات پر ایک طبقہ کے لوگوں نے پتھرا ؤکیا اور وہ راون کا پتلا بھی جلانے نہیں دے رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں اطراف میں گرما - گرمی کے بعد پتھراؤ کے واقعہ ہوئی۔

PunjabKesari
پولیس نے مظاہرین کوکھدیڑر صورتحال پر قابو پایا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بعد میں انتظامیہ کی نگرانی میں آج صبح چار بجے راون کا پتلا جلایا گیا اور اس دوران افراتفری مچی رہی۔ 


دریں اثنا، ممبر اسمبلی کنہیا لال کی قیادت میں تھانے پر دھرنا دیا گیا۔واقعہ کے بعد کچھ لوگوں نے پرانے فسادات کے تصویر وہاٹس ایپ پر شیئر کرکے کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی۔



Comments


Scroll to Top