Latest News

راجستھان میں ٹرک اور کیمپر کی ٹکر، 11 افراد کی موت، تین زخمی

راجستھان میں ٹرک اور کیمپر کی ٹکر، 11 افراد کی موت، تین زخمی

جودھپور:راجستھان میں ضلع جودھپور کے شیر گڑھ تھانہ علاقے میں آج ایک ٹرک اور کیمپر کی ٹکر سے چھ خواتین سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریبا آٹھ بجے میگا ہائی وے پر سیونتر ا گاؤں میں بالوترا سے آ رہی کیمپر مخالف سمت سے آ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اس سے چھ خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو جودھپور کے سرکاری ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top