بھرت پور : راجستھان میں بھرتپور ضلع پہاڑی تھانہ علاقے کے ابھاکا گاؤں میں آج اقلیتی طبقہ کی تین بیٹیوں نے سماجی روایات کو توڑتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کے جنازے کو کندھا دیا بلکہ کشمیر کے شوپیاں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے اپنے ٹرک ڈرائیور والد کے قتل کا بدلہ لینے کی قسم کھا کر فوج میں بھرتی ہونے کا جذبہ دکھایا ۔
موصولہ جانکاری کے مطابق تین دن پہلے کشمیر میں بھرت پور کے ٹرک ڈرائیور شریف خان کا دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کے بعد کل رات ہی لاش کو سپرد خاک کرنے کے لئے لواحقین کے حوالے کردی گئی تھی ۔ آج بیحد غمگین ماحول میں جب شریف خان کے جنازے کو قبرستان لے جایا رہا تھا تو اس کی تینوں بیٹوں تسلیمہ (15)، مسکان (12) اور بشرا (8) نے اپنے والد کی جسد خاکی کو کندھا دینے کی خواہش ظاہر کی جسے سماجی لوگوں نے خوشی خوشی مان لیا ۔
اپنے والد کے جنازے کو کندھا دیتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ ساتھ خون بھی برس رہا تھا ۔ کندھا دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی موت کو برباد نہیں جانے دیں گی اور فوج میں بھرتی ہوکر دہشت گردوں سے لوہا لے کر والد کی موت کا بدلہ لیں گی ۔ تینوں بیٹیوں نے اپنے اس فیصلے سے انتظامیہ کو بھی آگاہ کرایا ہے ۔