Latest News

پچاس لاکھ کا بیمہ کروا کر فائنانسر نے خود کا کرایا قتل ، حقیقت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

پچاس لاکھ کا بیمہ کروا کر فائنانسر نے خود کا کرایا قتل ، حقیقت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

بھیلواڑہ : راجستھان کے بھیلواڑہ کے باپو نگر تھانہ علاقے میں ایک فائنانسر بلویر سنگھ کھرول کے قتل کے معاملے میں چونکانے والا خلاصہ ہوا ہے ۔ پولیس کی مانیں تو فائنانسر کی کہانی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے ۔ پریوار کے دکھوں کو دور کرنے کیلئے اس نے خود کو ہی مروا ڈالا ۔ وہ بھی اس لئے کہ پریوار کو بیمہ کے 50 لاکھ روپے مل سکیں ۔ 

PunjabKesari
پولیس نے اس معاملے میں ہریانہ اور اترپردیش کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریندر مہاور نے  صحافیوں کو بتایا کہ بلویر پیسے کا لین دین اور فائنانس کا کام کرتا تھا ۔ بلویر سنگھ نے لوگوں کو 20 لاکھ روپے دئیے جو وہ لوٹا نہیں رہے تھے ۔  تب اس نے اپنے پریوار کو فائدہ پہنچانے کیلئے خود کے قتل کا منصوبہ بنایا ۔ اس کے تحت اس نے خود کا 50 لاکھ روپے کا بیمہ کروایا ۔ اس کی عوض میں اس نے 8 ہزار 432 روپے کا پریمیم بھی ادا کیا ۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ اس نے ہریانہ کے کورکشیتر میں گاندھی نواسی راجیور اور اترپردیش میں ہردوئی ضع کے جین کھیڑا کے سنیل کو 80 ہزار روپے میں خود کا قتل کرنے کا سودہ کرلیا ۔ اس کیلئے بلویر نے 10 ہزار روپے سنیل یادو کو ادا بھی کردئیے ۔ جس کے بعد 3 ستمبر کو دونوں نے بلویر سنگھ کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش گواڑی پولیس کے راستے میں پھینک دی ۔ 



Comments


Scroll to Top