Latest News

راج ٹھاکرے کا  متنازعہ  بیان :تبلیغی جماعت کے افراد کو علاج نہیں، گولی مار دینی چاہئے

راج ٹھاکرے کا  متنازعہ  بیان :تبلیغی جماعت کے افراد کو علاج نہیں، گولی مار دینی چاہئے

ممبئی:مہاراشٹر نو تعمیر سینا  کے صدر راج ٹھاکرے نے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی بدتمیزی پر بھڑکائو بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت مرکز جیسے اجلاس میں حصہ لے رہے ہیںانہیں گولی ماردی جانی چاہئے ، راج ٹھاکر ے نے کہا کہ مرکز میں شامل ہونے والے لوگوں کا علاج کیوں کیا  جا رہا ہے۔ 
سنیچروار کو پریس  کانفرنس  کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ اودے  ٹھاکرے سے اس بارے میںبتا ت کی ہے  اور ایسے  لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ مرکز میں شامل ایسے لوگوں کی بد تمیزی برداشت کرنے کے قابل  نہیں ہے اس لئے ان کا علاج کرنے کی ضرورت  نہیں ، بلکہ انہیں گولی  مار دینی چاہئے ۔ اس دوران راج ٹھاکرے نے تھوک لگا کر وائرس پھیلانے  والوں کو بھی سخت وارننگ دی ۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ ایسے لوگوں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔ ایسے گھٹیا کام کرنے والے دھیان رکھیں، لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد ہم بھی ہیں۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ دو دنوں  میں کوروناانفیکشن کے 647 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو تبلیغی جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر صحت نے  کہا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے  جماعت کے دہلی پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ وزارت صحت کے سینئر  افسر لو اگروال نے کہا ہے ، کوروناانفیکشن کے 647معاملے گزشتہ دو دنوں میں سامنے آئے ہیں، جو تبلیغی جماعت کے دہلی میں ہوئے مذہبی  اجلاس سے جڑے ہوئے ہیں۔
لو اگراوال نے کہا کہ یہ ملک میں پائے گئے کل 2100معاملوں کا 28فی صد ہے۔ تبلیغی جماعت سے جڑے معاملے ملک کے14صوبوں سے آئے ہیں۔ دہلی میں 13-14مارچ تک اس مذہبی پروگرام کا انعقاد ہو تھا اور اس میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے تھے۔ اس سے پہلے دہلی واقع  مرکز نظام الدین  کی عمارت میں رکے 1034افراد کو نکالا گیا تھا ۔ ان میں سے 334لوگوں کو ہسپتال میںبھرتی کرایا گیا جبکہ 700لوگوں  کو کوارنٹائن سینٹرس میں بھیج دیا گیا ۔ دہلی پولیس نے حکومت پر مذہبی پروگرام کے انعقاد مولان ساد کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے، مولانا ساد فی الحال فرار ہے۔
 



Comments


Scroll to Top