Latest News

مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا قہر : 3 لوگ بہے ، سکول کالج بند

مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا قہر : 3 لوگ بہے ، سکول کالج بند

بھوپال : مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا قہر ابھی بھی جاری ہے ۔ دو دنوں سے ہورہی مسلسل بارش نے مدھیہ پردیا کا حال بے حال کردیا ہے ۔ ندی - نالے اپنی سطح سے بہت اوپر بہہ رہے ہیں ۔ راجدھانی بھوپال اور ودیشا میں بارش کی وجہ سے کئی گھروں میں پانی گھس گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
بارش کی وجہ سے نچلی بستیوں میں پانی بھر گیا ہے اور آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔ شدید بارش کے چلتے انتظامیہ نے بھوپال سمیت کئی اضلاع میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔ جس کے چلتے آج سکول - کالج بھی بند رہیں گے ۔ 

PunjabKesari
شدید بارش سے جبلپور میں نرمدا ندی پر بنا برگی سے پانی باندھ کے اوپر سے بہہ رہا ہے ۔ جس وجہ سے باندھ کے 21 گیٹ کھولے گئے ۔ پورے مدھیہ پردیش میں اگلے 3-4 دنوں تک بارش کا الرٹ ہے ۔ 
منڈلا ضلع میں ریکارڈ 134 ملی لیٹر بارش ہوئی ، وہیں سیہور میں پاروتی ندی بھی اپھان پر ہے  اور سونی - وین گنگا ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے چلتے تین لوگ بہہ گئے ۔ اس میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top