پشاور: پاکستان میں مانسونی بارش کے بعد اچانک آئے سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے سے بھاری تباہی مچ گئی۔ اسی سال جولائی میں ہوئی شدید بارش اور زمینی تودے کھسکنے کے چلتے پاکستان میں اب تک 161 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان کے قومی انتظامیہ بیورو کے نائب صدر نے کہا کہ گذشتہ ہوئی شدید بارش سے جنوبی پاکستان کو بھاری تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بارش کے سبب ایک درجن سے زیادہ پل اور سینکڑوں گھروں منہدم ہو گئے ہیں۔ سڑکوں اور پلوں کے منہدم ہونے سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوئی ہے اور اس کے چلتے راحتی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو راحتی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ راحتی کارکنوں کی مدد کیلئے فوج کی بھی مدد لی جارہی ہے۔