Latest News

اتر کاشی میں بادل پھٹنے سے 17 کی موت،راحتی کام جاری

اتر کاشی میں بادل پھٹنے سے 17 کی موت،راحتی کام جاری

اتراکھنڈ کے اتر کاشی ضلع کے آرا کوٹ اور آس پاس  کے علاقو ںمیں اتوار کے روز بادل پھٹنے  اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی  ہے ، جبکہ دیگر ابھی لاپتہ   ہیں۔راحت اور بچاؤ کام پیر کی صبح سے شروع ہو گیا ہے۔ لگاتار ہوئی بارش کے بعد بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے پہنچے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیکرٹری امت نیگی نے فون پر بتایا کہ ابھی تک متاثرہ علاقوں سے آٹھ لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ابھی تک 7 افراد لا پتہ ہیں۔
نیگی نے کہا کہ  ' ہمار پورا دھیان ابھی راحت پہنچانے اور بچاؤ کام پر ہے اور بعد میں ہی ہم اس بات کا اندازہ لگا پائیں گے کہ ان واقعات میں کتنا نقصان ہوا ہے' ۔ اس بیچ وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت کے احکام پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیکرٹری  اور ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) کے انسپکٹر جنرل سنجے گنجیال صبح بچاؤ اور راحتی کاموں کی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر سے آرا کوٹ پہنچ گئے ہیں۔راحت کاموں کے لئے شملہ اور دہرادون کے ضلع افسران سے تعاون مانگا گیا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top