Latest News

پاکستان میں بارش کی وجہ سے تین دن میں 64 افراد کی موت

پاکستان میں بارش کی وجہ سے تین دن میں 64 افراد کی موت

اسلام آباد: پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے گذشتہ تین دنوں میں 64 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے پیر کو یہاں اطلاع دی۔ اے ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 19 بچے اور نو خواتین بھی شامل ہیں۔

ملک کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس خطے میں بارش اور سیلاب سے 25 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے بعد جنوبی سندھ میں 12 اور جنوب مغربی بلوچستان اور صوبہ پنجاب میں بالترتیب آٹھ آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں گلگت    بلتستان  میں کم از کم 10 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

 



Comments


Scroll to Top