National News

سی اے اے  کے خلاف تشدد میں ریلوے کی 84 کروڑ کی پراپرٹی خاک، مغربی بنگال میں زیادہ نقصان

سی اے اے  کے خلاف تشدد میں ریلوے کی 84 کروڑ کی پراپرٹی خاک، مغربی بنگال میں زیادہ نقصان

نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی  قانون کی مخالفت میں ملک کے کئی حصوں میں احتجاج دیکھنے کو ملا۔ سی اے اے  کی مخالفت میں ہوئے پرتشدد مظاہروں میںمظاہرین نے ٹرین اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ جگہ جگہ بھارتیہ ریلوے کی پراپرٹی کو جلایا گیا یا  اور  توڑ پھوڑ کی گئی۔ ریلوے کو مغربی بنگال میں ریلوے کے احاطے میں آتشزنی و تشدد کی وجہ سے  84 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

PunjabKesari
کولکتہ ہائی کورٹ کے سامنے داخل کی گئی رپورٹ میں بھارتیہ ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال میں 13 دسمبر سے 15 دسمبر کے درمیان سی اے اے  اور این آر سی  کے خلاف مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں اس  کو84 کروڑ روپے کی جائیداد کا نقصان ہوا ہے۔  مشرقی ریلوے نے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن اور جسٹس اے بنرجی کی بینچ کے سامنے جمعہ کو ایک حلف نا مہ پیش کیا ،جس میںکہا گیا کہ احتجاج کے چلتے اس 72.2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

PunjabKesari
حلف نامے میں کہا گیاکہ  سب سے زیادہ 46 کروڑ روپے کا نقصان سیالدہ ڈویژن میں ہوا۔اس کے علاوہ مالدہ ڈویژن میں 24.5 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔جنوب مشرقی ریلوے نے ایک مختلف حلف نامے میں کہا کہ اس 12.75 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔معاملے کی اگلی سماعت چار ہفتے بعد ہو گی۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کے کینسل ہونے سے بھی ریلوے کو بڑا نقصان ہوا ہے۔جبکہ اس سے عام لوگوں کو ہونے والی پریشانی کا اندازہ ممکن نہیں ہے اور اس کو روپے میں بھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
بتا دیں کہ اس ماہ کے آغاز میں ناراض مظاہرین نے مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں ریلوے کی بہت املاک کو نقصان پہنچا دیا۔انہوں نے اسٹیشن ماسٹر کے کیبن کو آگ لگائی اور ریاست کے مرشدآباد ضلع کے بیلڈانگا میں آگ لگانے سے پہلے ٹکٹ کاؤنٹر پر توڑ پھوڑ کی۔

PunjabKesari
الزام ثابت ہوا تو ملے گی سزا
انڈین ریلوے پہلی بار  تحریک کے نام پر ظلم کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے جا رہا ہے ۔ریلوے اس معاملے میں 151 کے تحت کیس درج کرائے گا۔اس ایکٹ کے تحت زیادہ سے زیادہ 7 سال تک کی سزا کا قانون ہے، اس معاملے میں  مجرم ٹھہرائے جانے اور کم از کم 2 سال یا زیادہ سے زیادہ سزا ہونے پر مجرم کوئی الیکشن نہیں لڑ سکے گا۔یہی نہیں پہلی بار ریلوے  پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف نقصان کی وصولی کے لئے عدالت کا سہارا لیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top