Latest News

ریلوے نے کینسل کیں 500 سے زیادہ ٹرینیں، سفر کرنے سے پہلے ضرور چیک کر لیں

ریلوے نے کینسل کیں 500 سے زیادہ ٹرینیں، سفر کرنے سے پہلے ضرور چیک کر لیں

بزنس ڈیسک: بھارتیہ ریلوے نے دھند اور دیگر وجوہات کے چلتے کئی ٹرینوں کی رفتار پر بریک لگا دی ہے۔آج یعنی جمعہ کو  ایکسپریس ٹرینوں سمیت 500 سے زیادہ ٹرینیں کینسل کر دی گئی ہیں تو کچھ کے روٹ بدل دئیے گئے ہیں۔ ریلوے کی ویب سائٹ نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم( این  ٹی ایس ) پر کینسل کی گئی ٹرینوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

PunjabKesari
ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، 352 ٹرینوں کو مکمل طور کینسل کئے جانے کے علاوہ 161 گاڑیوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔جبکہ 22 ٹرینوں کو ڈائیورٹ  بھی کیا گیا ہے۔ جن گاڑیوں کو کینسل کیا گیا ہے اس میں ایکسپریس، مسافر اور سپر فاسٹ ٹرینوں کے ساتھ کچھ اسپیشل ٹرینیںبھی شامل ہیں۔ایسے میں اگر آپ بھی سفر کرنے جا رہے ہیں تو ٹرین  کی پوزیشن  ضرور چیک کر لیں۔

PunjabKesari
سٹیشنوں پر اناؤ سمنٹ کے ذریعے مسافروں کو کینسل ٹرینوں کی اطلاع دی جا رہی ہے۔139  نمبر  پر ایس ایم ایس کر کے بھی گاڑیوں کی پوزیشن جانی جا سکتی ہے۔بتا دیں کہ بھارتیہ ریلوے میں روز تقریبا ً2.3 کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں۔کئی بار دھند یا پھر پٹڑیوں کی مرمت کے لئے ٹریفک بلاک کئے جاتے ہیں۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top