National News

کانگرس کی غلطیاں سدھار رہی بھاجپا ،جو کام مغلوں نے نہیں کیا وہ راہل گاندھی کر رہے: گری راج سنگھ

کانگرس کی غلطیاں سدھار رہی بھاجپا ،جو کام مغلوں نے نہیں کیا وہ راہل گاندھی کر رہے: گری راج سنگھ

رانچی : شہریت ترمیمی قانون پر مرکزی وزیر  گری راج سنگھ نے  الزام لگایا کہ  ہندوستان میں جو کام مغلوں اور انگریزوںنے نہیں کیا  وہ کام راہل گاندھی اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے  اس کے ساتھ ہی  یہ بھی کہا کہ  راہل کو گھس پیٹھیوں( دراندازوں )سے زیادہ محبت ہے تو وہ ان کو اٹلی لے جائیں۔

PunjabKesari
شہریت ترمیمی قانون پر  گری راج سنگھ نے کہا کہ  جو ہندوستان کے باشندے ہیں ان کو اس قانون سے کوئی تکلیف نہیں اور تکلیف ہے تو صرف کانگرس اور  ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو  ہے ۔انہوں نے کہا کہ  کانگرس نے جو غلطیاں کی ہیں بھاجپا حکومت ان کو سدھار نے کا کام کر رہی ہے ۔راہل گاندھی اور کانگرس پارٹی ملک میں بھرم پھیلا کر یہاں  ڈر کا  ماحول بنا رہے ہیں۔
گری راج نے ' یہ  سب کانگرس کی دوغَلی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ اس نے مذہب کے نام پر ملک کی تقسیم کو منظور کیا ۔تقسیم  سے پاکستان میں بسے ہندو، سکھ، عیسائی، جین بودھ اور پارسیوں پر ظلم ہوتے رہے ۔بہن بیٹیوں کی عصمت کو تار تار کیا گیا ۔خوف دکھلا کر جبراً مذہب تبدیل کرایا گیا ۔جس کے نتیجہ میں ان کی آبادی  23 فیصدسے گھٹ کر 3 فیصد رہ گئی ہے ، لیکن ان کی حفاظت کے لئے ضروری  اور مستقل قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں'۔ سنگھ نے دو ٹوک کہا کہ  راہل گاندھی کو اگر گھس پیٹھیوں سے زیادہ پیا رہے تو وہ انکو اٹلی لے جائیں'۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ  مہاتما گاندی نے  بھی پرارتھناسبھا میں کہا تھا کہ  پاکستان میں بسنے والے ہندو سمیت دیگر دیگر اقلیتی کمیونٹی ہندوستان کے ہی شہری ہیں اور ان کے ہندوستان واپس لوٹنے پر انکے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہئے جو ملک کے دیگر شہریوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پٹا بھی سیتا رمیا ، جے بی کرپلانی ، پنڈت نہرواور مولانا ابو الکلام آزاد نے بھی  اس کو قبول کیا تھا ۔ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی نے  نہرو لیاقت سمجھوتے  کے خلاف ہی  استعفیٰ دیا تھا۔

 



Comments


Scroll to Top