نیشنل ڈیسک: بھاجپا ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے لوک سبھا میں دئیے گئے متنازعہ بیان کو لے کر کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ یہ ملک کے پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایک المناک دن ہے۔ انہوں نے پرگیہ کے متنازعہ تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ دہشت گرد پرگیہ نے دہشت گرد گوڈسے کو محب وطن بتایا۔یہ بھارت کے پارلیمنٹ کی تاریخ کا ایک المناک دن ہے۔
اس سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ تھا پرگیہ جو کہہ رہی ہیں، وہی بی جے پی اور آر ایس ایس کے ذہن میں ہے۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ اسے چھپایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس عورت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر کے اپنا وقت برباد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بتا دیں کہ بھاجپا ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر بحث کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ 'محب وطن' کے طور پر دیا۔جس کو لے کر کانگرس ارکان نے سخت مخالفت درج کرایا۔