National News

بھاجپا - آر ایس ایس کے من کی بات بول رہی ہیں پرگیا ٹھاکر : راہل

بھاجپا - آر ایس ایس کے من کی بات بول رہی ہیں پرگیا ٹھاکر : راہل

نیشنل ڈیسک : کانگرس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے بھاجپا ایم پی (ممبر پارلیمنٹ) پرگیا سنگھ ٹھاکر کے بیان کی مخالفت کی ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ جو کہہ رہی ہیں وہی بھاجپا اور آر ایس ایس کے من میں ہے ۔  میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟ اسے چھپایا نہیں جا سکتا ۔ سابق کانگرس صدر  نے کہا کہ مجھے اس خاتون کے خلاف کارروائی کی مانگ کر کے اپنا وقت برباد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ بھاجپا ایم پی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر چرچہ کے دوران بابائے قوم (راشٹر پتا)  مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ 'محب وطن ' کے طور پر کردیا  ۔ جس کو لے کر کانگرس ممبران نے سخت مخالفت درج کرائی ۔ 

PunjabKesari
وہیں سونیا گاندھی نے مہاراشٹر کے حالیہ سیاسی حالات کو لے کر بھاجپا پر نشانہ سادھتے ہوئے الزام لگایا کہ صوبے میں جمہوریت کو ختم کرنے کی ' بے شرمی' سے کوشش کی گئی اور گورنر نے وزیر اعلیٰ نریندر اور وزیر داخلہ امت شاکے احکامات پر کام کیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top