Latest News

بھاجپا لیڈر کا بیان- 6 روز قبل اٹلی سے لوتے ہیں راہل گاندھی، کورونا وائر س کی ہونی چاہئے جانچ

بھاجپا لیڈر کا بیان- 6 روز قبل اٹلی سے لوتے ہیں راہل گاندھی، کورونا وائر س کی ہونی چاہئے جانچ

نئی دہلی: بھاجپا  رکن پارلیمنٹ  رمیش بدھڑی نے فساد متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کانگرس لیڈر کو پہلے تو یہ بتانا چاہئے کہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی سے واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنی جانچ کروائی تھی یا نہیں ۔

PunjabKesari

جنوبی دہلی سے بی جے پی کے رہنما بدھڑی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس  متعدی بیماری ہے، ایسے میں راہل گاندھی کو لوگوں کے درمیان جانے سے پہلے اپنی پوری جانچ کروانی چاہئے تھی۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی نے بدھ کو دہلی تشدد کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
بدھڑی نے کہا کہ راہل گاندھی حال میں اٹلی سے واپس آئے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ ایئر پورٹ پر ان کی جانچ ہوئی ہے یا نہیں۔ انہیں لوگوں کے درمیان جانے سے پہلے یہ بتانا چاہئے  کہ انہوں نے کورونا وائرس کی جانچ کروائی یا نہیں۔ لوگوں کی حفاظت کے لئے یہ ضروری ہے۔

PunjabKesari

ملک میں اب تک کورونا  وائرس کے 29 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 16 اٹلی سے آئے سیاح شامل ہیں۔ وہیں کانگرس کی جانب سے ابھی کوئی بیان نہیں آیا ہے کہ راہل گاندھی حال میں کسی سفر پر تھے یا نہیں۔
 



Comments


Scroll to Top