نئی دہلی: کانگرس لیڈر راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ وائیناڈ میں سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے سے ہوئی تبادہ کا جائزہ لینے اتوار کو کیرل پہنچے۔ وہ کانگرس جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال کے ساتھ کریر پور ہوائی اڈے پہنچے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ بارش سے متاثر پڑوسی ضلع ملپورم کی تین اسمبلی نشستوں کا بھی دورہ کریں گے جو وائیناڈ لوک سبھا علاقے کے تحت آتی ہیں۔
راہل گاندھی نے نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ وائیناڈ میں راحتی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور سرکاری افسروں کے ساتھ راحتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگلے کچھ دنوں تک میں اپنے پارلیمانی حلقہ وائیناڈ میں رہوں گا۔ جہاں سیلاب سے تباہی مچی ہے۔ میں وائیناڈ میں راحتی کیمپوں کا دورہ کروں گا، ضلع اور صوبائی افسروں کے راحتی کاموں کا جائزہ لوں گا۔