Latest News

راہل گاندھی کو اپریل میں پھر بنایا جا سکتا ہے کانگرس صدر

راہل گاندھی کو اپریل میں پھر بنایا جا سکتا ہے کانگرس صدر

نئی دہلی :راہل گاندھی کی ایک بار پھر سے کانگرس صدر  کے  طور پر واپسی ہوسکتی ہے ۔ نئی دہلی میں پارٹیٰ درائع  کے مطابق  اپریل میں راہل کی  کانگرس صدر کے طور پر واپسی طے مانی جا رہی ہے ۔ راہل کو یہ  ذمہ داری  بجٹ سیشن  کے بعد  بیساکھی کے آس پاس  سونپے جانے کی  امید ہے ۔
بتادیں کہ راہل گاندھی کو 2017 میں اتفاق رائے سے صدر چنا گیا تھا  لیکن 2019 کے عام چنائو میں پارٹی کو ملی کراری ہار  کے بعد انہیں اپنے عہدہ سے  استعفیٰ دینا پڑا تھا ۔راہل گاندھی نے چنائو  ہارنے کی ذمہ  داری  لیتے ہوئے  مئی میں استعفیٰ دیا تھا حالانکہ  پارٹیٰ نیتائوں  نے انکو کافی  سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔راہل کے استعفے کے  بعد کانگرس ورکنگ کمیٹی نے پچھلے سال اگست میں سونیا گاندھی کو  عبوری صدر مقررکیا تھا ۔ تبھی سے پارٹی کی پوری باگ ڈور  سونیاگاندھی کے ہاتھ ہے ۔ 
وہیں حال ہی میں راہل گاندھی کا نام سامنے آنے کے بعد  سابق رکن پارلیمنٹ   اور شیلا دیکشت  کے بیٹے   سندیپ دیکشت نے کہاکہ کانگرس کے پاس نیتائوں  کی کمی نہیں  ہے ۔ اب بھی کانگرس میں کم سے کم  6-8 نیتا ہیں جو صدر بن کر  پارٹی کی قیادت کر سکتے ہیں  پارٹی کے سینئر  نیتائوںپر نشانہ سادھتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ کبھی کبھار آپ   غیر فعالیت  چاہتے ہیں کیونکہ  آپ نہیں  چاہتے ہیں کہ کچھ ہو۔
 



Comments


Scroll to Top