Latest News

راہل گاندھی نے  کی ابھیجیت بینر جی کی حمایت، کہا- بے فکر رہئے ، لاکھوں ہندوستانیوں کو آپ پر فخر ہے

راہل گاندھی نے  کی ابھیجیت بینر جی کی حمایت، کہا- بے فکر رہئے ، لاکھوں ہندوستانیوں کو آپ پر فخر ہے

نئی دہلی:مرکزی وزیر پیوش گوئل کے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بینرجی کے بارے میں دئے گئے بیان کے بعد مسٹر بینرجی کی حمایت میں اترے کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کو ان کے کام پر فخر ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا،مسٹر بینرجی ان متعصب لوگوں کی آنکھوں پر نفرت کا پردہ پڑا ہے اور انہیں اس بات کاعلم نہیں ہے کہ پیشہ ور کیسے ہوتے ہیں۔آپ دہائیوں تک سمجھاتے رہیے لیکن انہیں سمجھا نہیں پائیں گے۔آپ بے فکر رہیں لاکھوں لوگوں کو آپ پر فخر ہے ۔


مسٹر بینرجی نے ہفتے کو ایک خبررساں چینل سے کہا تھا کہ وزیر تجارت ان کی قابلیت اور اہلیت پر سوال اٹھارہے ہیں۔مرکزی وزیر تجارت مسٹر گوئل نے جمعہ کو مسٹر بینرجی کو نوبل انعام پانے کیلئے مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کا نظریہ پوری طرح بائیں بازو سے تحریک یافتہ ہے  اور ہندوستان کے لوگوں نے ان کے کام کو خارج کردیا ہے۔

PunjabKesari
مسٹر بینرجی نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگرس پارٹی کے منشور میں شامل انصاف کے سب سے بڑی منصوبے کو تیار کرنے میں کانگرس پارٹی کی حمایت کی تھی۔اس منصوبے کے تحت ملک کے سب سے غریب 20فیصد کنبوں کو سالانہ 20ہزار روپے دئیے  جانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ان انتخابات میں کانگرس نے زبردست شکست پائی۔

PunjabKesari
بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مذمت کرنے والے مسٹر بینرجی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت بحران کے دور سے گزر رہی ہے۔انہیں حال ہی میں اقتصادیات کیلئے نوبل انعام کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top