Latest News

راہل گاندھی کا مرکز پر حملہ، کہا- ملک کی خواتین کی کیسے حفاظت کر رہے ہیں وزیر اعظم

راہل گاندھی کا مرکز پر حملہ، کہا- ملک کی خواتین کی کیسے حفاظت کر رہے ہیں وزیر اعظم

ہزاری باغ:  کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج ہزاری باغ کے بڑکاگاوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔اس دوران راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی خواتین کی کیسی حفاظت کر رہے ہیں۔

PunjabKesari
راہل گاندھی نے رگھوور حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے بدعنوان شخص نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی کہا کہ آج ہمارے ملک کی خواتین بلاخوف وخطر گھر سے نہیں نکل سکتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چھتیس گڑھ میں حکومت بنتے ہی ٹاٹا کمپنی سے زمین واپس لے کر کسانوں کو دے دی ،ہندوستان میں ایسا کبھی بی جے پی کی حکومت نے نہیں کیا، یہ ہم نے کر کے دکھایا ہے۔

PunjabKesari
وہیں کانگرس کے سابق صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ میں اتحاد کی حکومت بنتے ہی کسانوں کو دھان کی قیمت 2500 روپے  ملے گی اور کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ہماری حکومت بنتے ہی کسان کی زمین بغیر پنچایت کی اجازت کے نہیں لی جائے گی۔جو زمین تحویل بل ہم مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان میں لائے ہیں، وہی جھارکھنڈ کو بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی ہم جھارکھنڈ کے نوجوانوں کے لئے خالی پڑی سرکاری نوکریوں کو بھریں گے اور روزگار دیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top