وائیناڈ (کیرل): کانگرس لیڈر راہل گاندھی پیر کے روز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے پارلیمانی حلقہ وائیناڈ میں سیلاب متاثرین کو راحتی سامان دستیاب کرائیں۔ وائیناڈ دورے پر پہنچے راہل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پارلیمانی حلقہ وائیناڈ سیلاب سے تباہ ہوگیا ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں راحتی کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہمیں فوری پانی کی بوتلیں، چٹائی، کمبل، کپڑے، دھوتی، نائٹ گاؤن، بچوں کے کپڑے، چپل، سینیٹری نیپکن، صابن، ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ، ڈیٹال وغیرہ کی بہت ضرورت ہے۔
انہوں نے لوگوں سے، بسکٹ، چینی، مونگ، دال، چنا، ناریل، سبزی، بریڈ اور بچوں کے کھانے پینے کی ضرورت بتائی ہے۔ گاندھی نے لوگوں سے راحتی سامان ملپورم ضلع میں بنائے گئے سینٹروں میں بھیجنے کو کہا ہے۔