Latest News

عصمت دری کی راجدھانی بنا ہندوستان ، پھر بھی خاموش ہیں مودی : راہل

عصمت دری کی راجدھانی بنا ہندوستان ، پھر بھی خاموش ہیں مودی : راہل

ہزاری باغ :کانگرس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوئے عصمت دری معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہاکہ ہندوستان دنیا کی عصمت دری کی راجدھانی میں تبدیل ہو رہا ہے ۔
 پھر بھی مسٹر مودی خاموش ہیں کانگرس کے سابق قومی صدر مسٹر گاندھی نے یہاں بڑکا گاؤں ہائی  سکول میدان میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کیلئے مہا گٹھ بندھن امیدوار امبا ساہو کے حق میں منعقد انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور بعد میں اسے جلا دیا گیا لیکن اس سنگین جرم کے خلاف وزیراعظم مسٹر مودی نے ایک لفظ بھی نہیںکہا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان آج دنیا کی عصمت دری کی راجدھانی میں تبدیل ہورہا ہے ۔ پھربھی مسٹرمودی خاموش ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ خواتین آج اپنے گھر سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہی ہیں۔ خواتین کو سرعام جلایاجارہا ہے انہیں گولی ماری جارہی ہے لیکن وزیراعطم مسٹر مودی ان کی حفاظت کیلئے ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی جب بھی جھار کھنڈ میں آتے ہیں تب کسانوں کی حفاظت کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top