نیشنل ڈیسک :منگل کے روز مشہور شاعرراحت اندوری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر تھے ، جس کے لئے انہیں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 9 اگست کی دیر رات شری اروبندو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ان کے انتقال کی خبر سے ملک اور دنیا کے مداحوں میں غم لہر دوڑ گئی ہے۔راحت اندوری کو آج رات 9.30 بجے سپرد خاک کیا جائے گا ۔ یہ جانکاری راحت اندوری کے بڑے بیٹے فیصل راحت نے دی ہے۔راحت اندوری نے خود ٹویٹر پر دی تھی کوکورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری
راحت اندوری نے اپنے پازیٹو ہونے کی خبر خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی تھی ۔ انہو ں نے لکھا کہ تھا کہ کووڈ کی ابتدائی علامات نمودار ہونے کے بعد کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ، جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔ میں آربندو ہسپتال میں داخل ہوں ، دعا کیجئے کہ میں اس بیماری کو جلد سے جلد شکست دے دوں۔ ایک اور التجا ہے کہ مجھے یا گھر کے لوگوں فون نہ کریں ، میری خیریت ٹویٹر اور فیس بک پر آپ کو ملتی رہے گی ۔
غور طلب ہے کہ راحت اندوری ایک مشہور شاعر ہیں ، ساتھ ہی وہ بالی وڈ کے لئے بھی بہت سے گانے لکھ چکے ہیں ۔ راحت 70 سال کے تھے ، انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔