Latest News

بہار میں  ریپسٹ بچاؤ ، ریپ بڑھاؤ والی  نتیش حکومت: رابڑی دیوی

بہار میں  ریپسٹ بچاؤ ، ریپ بڑھاؤ والی  نتیش حکومت: رابڑی دیوی

بہار میں مسلسل ریپ کے واقعات بڑھ رہی ہیں۔ ایک طرف جہاںبہار کے وزیر اعلیٰ اور مرکز کی این ڈی اے اتحاد کے ساتھی نتیش کمار نے فحش ویب سائٹس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فحش ویب سائٹس پر پابندی لگانے کے لئے وزیر اعظم مودی کو خط لکھیں گے ، کیونکہ اس سے  نوجوانوں کی ذہنیت بگڑتی ہیں۔
 وہیں دوسری طرف  دربھنگہ میں ایک 5 سال کی بچی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جب اس بارے میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ  سشیل کمار مودی سے میڈیا نے سوال کیا کہ کیا وہ اب بھی فحش ویب سائٹ پر پابندی کی بات کریں گے تو وہ اس سوال سے بچتے نظر آئے۔ 
سشیل کمار مودی کی خاموشی پر سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے ان پر نشانہ لگایا ہے، رابڑی دیوی نے نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ریپسٹ  بچاؤ، ریپ بڑھا ؤ والی نتیش حکومت ہے۔بے شرم، ناکارہ  اور دھتکار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کا ذکر کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے انہیں ڈرپوک بتایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top