Latest News

سید شاہد علی کے ترجمہ شدہ قرآن شریف کا کیاگیا اجراء

سید شاہد علی کے ترجمہ شدہ قرآن شریف کا کیاگیا اجراء

انبالہ/جالندھر(مظہر) ہریانہ وقف بورڈ کے سابق سی او اور ماہر اقتصادیات جناب سید شاہد علی نے قرآن کریم کا اردو اور ہندی میں ترجمہ کرکے علمی دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ اس ترجمہ شدہ قرآن شریف کاآج علما کی جماعت کی موجودگی میں جامعہ دار السلام انبالہ میں اجرا کیاگیا اور لوگوں کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ سید شاہد علی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے بی کام اور آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس ہیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ سے فارسی اور اردو کی اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔موصوف نے قرآن کریم کااردو اور ہندی ترجمہ نہایت ہی آسان زبان میں کیا ہے۔اس کی تصحیح مفتی اعظم پنجاب مفتی فضیل الرحمان ہلال عثمانی مالیرکوٹلہ اور جامعہ دار السلام انبالہ کے مہتمم مولانا جاوید ندوی نے کی ہے۔

PunjabKesari
اس موقع پر سید شاہد علی نے کہاکہ ان کے پیش نظر صرف یہ بات ہے کہ مقدس قرآن کے پیغام کو جوں کا توں عوام تک پہنچادیا جائے۔  مولانا جاوید ندوی نے کہا کہ قرآن کریم عربی زبان میں ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے ،اس پریشانی کے حل کیلئے ہردور میں ہی مفید اور ثمر آور کوششیں ہوئی ہیں اور انشا اللہ ہوتی رہیں گی۔ایک کوشش سید شاہد علی نے کی ہے جو آپ کے سامنے ہے۔ مولانا ندیم ندوی نے کہا قرآن شریف کا پیغام اللہ کی توحید ورسالت اور حشر ونشر سے بحث کرتا ہے۔ یہی مذہب کی بنیاد ہے۔



Comments


Scroll to Top