Latest News

جب بیوٹی کانٹیسٹ میں ماڈل سے پوچھا گیا - وزیر اعظم مودی بلائیں تو انہیں کیا کہیں گی؟ دیا یہ حیران کن جواب

جب بیوٹی کانٹیسٹ میں ماڈل سے پوچھا گیا - وزیر اعظم مودی بلائیں تو انہیں کیا کہیں گی؟ دیا یہ حیران کن جواب

نیشنل ڈیسک: مس کوہیما بیوٹی کانٹیسٹ 2019 کا ایک ویڈیو  سوشل میڈیا  پر وائرل ہو رہا ہے ۔ در اصل اس مقابلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو لیکر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماڈل نے ایسا جواب دیا جو سرخیوں کی زینت بن گیااور اس جواب کو سن کر سبھی حیران رہ گئے  ۔


سوال -جواب کے دور چل رہا تھا ۔ اسی دوران مس کوہیما بیوٹی  کانٹیسٹ 2019 میں دوسرا مقام حاصل کرنے والی وکونو ساچو سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت  کے لئے بلایا جائے تو وہ انہیں کیا کہیں گی ؟ اس پر ویکونو ساچو نے کہا کہ ' اگر مجھے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کا موقع ملا تو میں ان سے گائے سے یادہ خواتین کے تحفظ  اور ان کی حالت پر توجہ دینے کے لئے درخواست کروں گی ۔

PunjabKesari
ماڈل کا یہ جواب سنتے ہی وہاں موجود لوگ مسکرا اٹھے۔ ساچو کے جواب  کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ، اس کو اب تک 1 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے ۔ 
بتادیں کہ ناگا لینڈ کی دارالحکومت کوہیما میں 5 اکتوبر کو مس کوہیما 2019 کانٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ، اس کانٹیسٹ میں 23 سالہ کھریینئو لیاجیتسو  کو مس کوہیما 2019 کا خطاب ملا۔ساتھ ہی 19 سال کی کھریلیوینئو سہو کو فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا۔وہیں 18 سال کی وکونو ساچو مس  کوہیما 2019 کی سیکنڈ رنر اپ رہیں۔



Comments


Scroll to Top