انٹر نیشنل ڈیسک :چین کے فجیان صوبے سے ہفتہ کو ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی۔ چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق کوآنجو شہر میں واقع سنجیا ہوٹل کی عمارت ہفتے کو منہدم ہوگئی ۔اس واقعہ میں 70 افراد ملبے میں دبے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/zixinho17/status/1236277383147048971?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236277383147048971&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fquarantine-hotel-in-china-quanzhou-city-collapses-70-trapped-1-1169997.html معلومات کے مطابق 80 کمروں کے اس ہوٹل میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔ واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ ریسکیو میں 23 لوگوں کو ملبے سے باہر نکال لیا گیا ہے لیکن 70 لوگ اب بھی پھنسے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ شام قریب ساڑھے سات بجے کا بتا یا جا رہا ہے ۔ موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ اس میں دبے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوشش مسلسل کی جا رہی ہے۔
27k
98k