Latest News

پوتن کا اعلان- روس نے بنالی ہے دنیا کی سب سے پہلی کورونا ویکسین، بیٹی کو لگایا گیا ٹیکہ

پوتن کا اعلان- روس نے بنالی ہے دنیا کی سب سے پہلی کورونا ویکسین، بیٹی کو لگایا گیا ٹیکہ

انٹر نیشنل  ڈیسک:  روس نے کورونا  وائرس کی  دنیا کی پہلی ویکسین  بنا لی ہے ۔روس کے صدر ولای میر پوتن نے اعلان کیا ہے روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین بنالی ہے ، جس کو وروس کی وزارت صحت سے منظوری مل گئی ہے ۔ ساتھ ہی  پوتن نے کہا کہ ان کی بیٹی نے بھی اس ویکسین  کو لیا ہے ۔ انکی  بیٹی کو  بھی اس  ویکسین  کا ٹیکہ لگا یا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ، پوتن نے کہا کہ عام عوام کو یہ ویکسین  جنوری میںدی جائے گی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ، یہ ویکسین ماسکو کے گومالیہ  انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے ، جسے روسی وزارت صحت نے کامیاب قرار دیا ۔ اس کے ساتھ ہی ، پوتن نے اعلان کیا کہ جلد ہی اس ویکسین کا پروڈکشن  روس  میںشروع کر دیا جائے گا  اور بڑی تعداد میں ویکسین کی خوراک بنائی جائے گی ۔ پوتن نے بتایا کہ  ان کی بیٹی کو کورونا وائرس ہوا تھا ، جس کے بعد اس کو یہ نئی ویکسین دی گئی تھی ۔ کچھ دیر کے لئے اس کا درجہ حرارت بڑھا ، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔ پوری دنیا  میں کورونا کا قہر جاری ہے  اور تمام ممالک کورونا کی ویکسین بنانے میں مصروف عمل ہے ۔
 ویکسین بنانے  میں امریکہ ، برطانیہ ، اسرائیل ، چین ، روس، ہندوستان جیسے ممالک شامل ہیں۔ ہندوستان میں کورونا ویکسین ابھی انسانی ٹرائل مرحلے میں ہے، یہ ویکسین بنانے کا دوسرا مرحلہ ہے ۔ ایسے میں روس کی دوا اگر کامیاب ہوتی ہے تو یہ دنیا کی پہلی کورونا ویکسین ہوگی اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اس ویکسین کو منظوری ملتی ہے تو لوگوں کے لئے بڑی راحت ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top