Latest News

پاکستان کی بہوثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبیسڈر عہدے سے برخاست کیا جائے۔ بھاجپا لیڈر کا مطالبہ

پاکستان کی بہوثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبیسڈر عہدے سے برخاست کیا جائے۔ بھاجپا لیڈر کا مطالبہ

بی جے پی کے ممبر اسمبلی راجاسنگھ نے تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر را ؤسے ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کے برانڈ ایمبیسڈرکے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ وہ وپاکستان کی بہوہیں۔راجا نے تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ خوفناک پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں ہمارے سی آر پی ایف کے کئی جوان شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد ایسا قدم اٹھایا جائے۔راجا سنگھ نے کہا کہ'' ثانیہ نے ایک بھارتی ہونے کا دعویٰ کیا کیونکہ اس نے ایک پاکستانی سے شادی کی تھی۔اس کوتیلنگانہ کے برانڈ ایمبیسڈرکے عہدے سے ہٹا دیں اور سائنا نہوال اور پی وی سندھو جیسی کسی بھی مقامی کھلاڑی کو ایمبیسڈر بنا دیں۔بی جے پی ممبر اسمبلی نے پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستانی شہریوں اور حکومت کی رائے کی تعریف کی۔
بتادیں کہ تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر را ؤنے جولائی 2014میں ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈرنامزد کیا تھا۔بی جے پی شروع سے ہی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر ثانیہ کی تقرری کی مخالفت کرتی رہی ہے ۔تلنگانہ کے بی جے پی ریاستی صدر کے لکشمن نے چندر شیکھر راؤ کے ثانیہ کو برانڈ ایمبیسڈر اعلان کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھی۔
 



Comments


Scroll to Top