Latest News

شہریت قانون کے خلاف آرجے ڈی کا بہار بند، کئی مقامات پر روکی گئیں ٹرینیں، تھانے پر پتھراؤ

شہریت قانون کے خلاف آرجے ڈی کا بہار بند، کئی مقامات پر روکی گئیں ٹرینیں، تھانے پر پتھراؤ

نیشنل ڈیسک : نئے شہریت قانون(سی اے اے )کے خلاف ملک بھر میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔دہلی، یوپی، گجرات، کرناٹک، مغربی بنگال اور آسام اور بہار میں احتجاج جاری ہے۔بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے نئے شہریت قانون کے خلاف بند کا اعلان کیا گیا ہے۔بند کے دوران بڑی تعداد میں آر جے ڈی کارکن سڑکوں پر اترے ہیں۔وہیں، دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنوں نے کپڑے اتار کر مظاہرہ کیا۔ نوادہ میں بندیل کھنڈ تھانے پر جم کر پتھرا ہوا۔
بہار میں بند کے دوران کئی مقامات پر ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔آر جے ڈی کارکنوں نے ارریہ میں ایک ٹرین روک دی۔دربھنگہ اور ویشالی میں بھی مظاہرین نے سڑک بند کر دی،سیکورٹی کے لحاظ سے بڑی تعداد میں بہار پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔
پٹنہ میں نئے شہریت قانون کے خلاف آر جے ڈی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ پٹنہ میں آر جے ڈی کے کارکنوں نے سڑک پر مظاہرہ کیا اور ٹائر جلائے۔وہیں، پٹنہ میں وکاس شیل انسان پارٹی کے کارکنوں نے مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ کی ہے۔وی آئی پی کے کارکنوں نے بیرکیڈ توڑ دئیے اور ہنگامہ کیا۔ اس کے علاوہ ارریہ میں آر جے ڈی اور کانگرس کارکنوں نے فاربس گنج ریلوے اسٹیشن پر جوگبنی سے کٹیہار جا رہی ایک ٹرین کو روک دیا۔
 



Comments


Scroll to Top