بنگلورو : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف صوبہ کے مختلف حصوں میں الگ الگ تنظیموں کے ذریعے مظاہروں کے درمیان وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپہ نے جمعرات کے روز لوگں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے متعلق مسلم طبقہ کے ڈر کو بھی دور کرنے کی کوشش کی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ترمیمی قانون کو '100 فیصدی' نافذ کرے گی ۔ میں اقلیتی طبقہ کے بھائیوں سے گذارش کرتا ہوں کہ یہ قانون نہیں کسی طرح سے متاثر نہیں کرے گا اور آپ کے مفاد کا دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ برائے مہربانی قانونی صورتحال بنائے رکھنے میں تعاون کریں۔
یودیو رپا نے کہا کہ ہم نے قانون کی مخالفت یا حمایت میں کسی طرح کے مظاہرے کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صورتحال عام ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ اس سے متعلق کسی کو کوئی تقریب کا انعقاد نہیں کرنا چاہئے اور سبھی کو امن بنائے رکھنا چاہئے ۔ پولیس نگرانی رکھ رہی ہے ۔ یویو رپا نے الزام لگایا کہ ان مظاہروں کے پیچھے کانگرس کا ہاتھ ہے ۔