Latest News

چندر شیکھر کی گرفتار پر بھڑکیں پرینکا : کہا ، دلتوں کی بے عزتی نہیں ہوگی برداشت

چندر شیکھر کی گرفتار پر بھڑکیں پرینکا : کہا ، دلتوں کی بے عزتی نہیں ہوگی برداشت

نئی دہلی : دہلی میں سنت رویداس مندر کی دوبارہ تعمیر کی مانگ کو لے کر دلت تنظیموں کے دھرنے مظاہروں کے پس منظر میں کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اس طبقہ کے جذبات کی عزت کی جانی چاہئے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھاجپا پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دلتوں کی بے عزتی برداشت نہیں کیا جائے گی ۔ 
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا حکومت پہلے کروڑوں دلت بھائی - بہنوں کی ثقافتی وراثت کا مظہر رویداس مندر کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہے ۔ جب اس کی مخالفت میں ملک کے دارالحکومت میں ہزاروں دلت بھائی - بہنوں نے اپنی آواز اٹھائی تو بھاجپا ان پر لاٹھی برساتی ہے ۔ ان پر آنسو گیس کے گولے چھوڑتی ہے ۔ انہیں گرفتار کیا جاتا ہے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دلتوں کی آواز کی یہ بے عزتی برداشت سے باہر ہے ۔ یہ ایک جذباتی معاملہ ہے اور ان کی آواز کی عزت ہونا چاہئے ۔ 
بتا دیں کہ دہلی میں رویداس مندر توڑے جانے کی مخالفت میں رام لیلا میدان میں اکٹھا ہوئے  بھیم آرمی کے کارکنوں نے پتھر بازی کی ، جسے روکنے کیلئے پولیس نے بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کو گرفتار کرلیا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top