National News

پرینکا گاندھی کا دہلی میں دم گھٹنے والی آلودگی پر فوری کارروائی کا مطالبہ

پرینکا گاندھی کا دہلی میں دم گھٹنے والی آلودگی پر فوری کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی :کانگرس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج دہلی میں شدید فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا نیزمرکز اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مربوط کارروائی کریں اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں پرینکا نے قومی دارالحکومت کے علاقے میں دم گھٹنے والی فضائی آلودگی کے پیش نظر فوری مداخلت اور تخفیف کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ یہ بچوں، بزرگ شہریوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے صورتحال سے نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شہر پر آلودگی کی ایک موٹی چادر ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس کے بارے میں کچھ کریں۔ "
پرینکا واڈرا نے حکومتوں سے فوری طور پر کارروائی کرنے کی اپیل کی اور اپنی پارٹی کی حمایت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس خوفناک صورتحال کو کم کرنے کے لیے وہ جو بھی اقدامات کریں گے ہم ان کی حمایت اور تعاون کریں گے۔
دہلی کی ہوا کا معیار ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ دارالحکومت میں آلودگی کی سطح اکثر سردیوں کے مہینوں میں خطرناک سطح تک پہنچ جاتی ہے، جس کی وجہ سے حکومتی اقدامات کی ناکامی پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جاتی ہے۔



Comments


Scroll to Top