Latest News

اتر پردیش میںخواتین کی حالت زار پر پرینکا نے بھاجپا کو بنایا ہدف تنقید

اتر پردیش میںخواتین کی حالت زار پر پرینکا نے بھاجپا کو بنایا ہدف تنقید

نئی دہلی:کانگرس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں خواتین کی حالت زار کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی یہ پہلی ریاست خواتین کے ساتھ جرائم میں سرفہرست ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں سب سے نچلی سطح پر۔ محترمہ گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ یہ بات بہت پریشان کن ہے ۔ ایک طرف تو خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں اترپردیش سب سے اوپر ہے اور دوسری جانب لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں یہ ریاست سب سے نچلے مقام پر ہے۔
انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس اس کی حکومت نے بیٹیوں کو بچانے اور ان کی تعلیم سے متعلق جو نعرہ دیا ، اس کے برعکس اس کی حکومت والی ریاست میں ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں کو خود کی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھا ؤ نعرے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد بھی شرم کیوں نہیں آتی۔
اس کے ساتھ ہی کانگرس جنرل سیکرٹری نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں تعلیم کے شعبے میں ایک سرکاری سروے کے حوالے کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں اترپردیش سب سے پھسڈی ، کیرالہ11، 12 ویں تک کی سطح پر سر فہرست۔
 



Comments


Scroll to Top