Latest News

مودی حکومت پر بھڑکیں پرینکا ، کہا: بھاجپا کی تقسیم کرنے والی پالیسی کیخلاف مضبوطی سے لڑیں گے

مودی حکومت پر بھڑکیں پرینکا ، کہا: بھاجپا کی تقسیم کرنے والی پالیسی کیخلاف مضبوطی سے لڑیں گے

نئی دہلی: کانگرس کے جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے شہریت ترمیمی بل کو سماج کو تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس تقسیم کرنے والے منصوبوں کے خلاف کانگرس پوری طرح مضبوطی سے لڑے گی۔
 محترمہ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی جس وقت مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے 150ویں سال مکمل ہونے کا ڈھنڈوڑا پیٹ رہی ہے اسی دوران شہریت ترمیمی بل جیسا بھید بھاؤ اور آئین کی روح کو زخمی کرنے والا بل لارہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے راجیہ سبھا سے بل پاس ہونے کے بعد کانگرس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے بدھ دیررات جاری اس بیان کو بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں محترمہ گاندھی نے کہا تھا کہ یہ بل تکثیریت پر تنگ سوچ کی فتح ہے۔
 



Comments


Scroll to Top