National News

سیتا رمن کے معاشی بحران کے اقرار پر پرینکا کا طنز، کہا- جب جاگو تبھی سویرا

سیتا رمن کے معاشی بحران کے اقرار پر پرینکا کا طنز، کہا- جب جاگو تبھی سویرا

کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے صنعتی پیداوار میں کمی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ایک بیان کو لے کر ان پر طنز کیا۔انہوں نے کہا کہ اولا - اوبر  اور فلم ہٹ ہونے کی تھیوری ناکام ہونے کے بعد سیتا رمن نے آخر کار مان لیا کہ ملک میں  معاشی بحران ہے ۔


 پرینکا نے ٹویٹ کر کہا کہ'  اولا-  اوبرتھیوری اور فلم ہٹ تھیوری کے بری طرح فلاپ ہونے کے بعد اب حکومت کی وزیر خزانہ نے بحران کے بارے میں کااقرار نامہ دیا ہے۔کل پہلی بار ان کو لگا کہ مندی ہے'۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا 'چلئے جب جاگے تبھی سویرا'۔دراصل، حال ہی میں سیتا رمن نے کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت فی الحال کچھ چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔ 

PunjabKesari
پرینکا کا طنز سیتا رمن کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کے مبینہ بیان کو لے کر بھی ہے۔چند ماہ قبل سیتا رمن نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی ایک وجہ نوجوانوں کی جانب سے اولا-اور اوبر جیسی کیب خدمات کے استعمال کو اہمیت دینا بھی ہے۔اسی طرح پرساد نے کچھ فلموں کے کاروبار کا حوالہ دیتے ہوئے حال ہی میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ اگر ملک میں مندی ہوتی تو کیا یہ فلمیں کروڑوں کا کاروبار کرتیں۔ اگرچہ تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد انہوں نے اپنا یہ بیان واپس لے لیا تھا۔

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top