Latest News

آج ملک میں وہی طاقتیں بر سراقتدار ہیں، جن سے ہم آزادی کے وقت لڑے تھے:پرینکا گاندھی

آج  ملک میں وہی طاقتیں بر سراقتدار ہیں، جن سے ہم آزادی کے وقت لڑے تھے:پرینکا گاندھی

لکھنؤ: کانگرس کی جنرل سکرٹری پرینکا گاندھی نے مرکز اور اتر پردیش کی  بھاجپا حکومت کا موازنہ برٹش حکومت سے کرتے ہوئے کہا کہ  آج ملک میں وہی طاقتیں برسراقتدار ہیں جن سے ہم آزادی کے لئے لڑے تھے ۔
کانگرس کے 135 ویں یوم تاسیس پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ'  آ ج ملک بحران کا شکار ہے ، ملک کے ہر کونے سے حکومت مخالف آوازیں اٹھ رہی ہیں، مگر حکومت اپنے جبر اور خوف سے  انہیں دبانا چاہتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک میں تحکمانہ نظریات والی طاقتوں کی حکمرانی ہے ،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کے جدوجہد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا لیکن آج پورے ملک میں تشدد کو ہوا دیکر خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جب جب ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں، تو کانگرس اٹھ کر ان کا مقابلہ کرتی ہے۔ہمارے دلوں میں تشدد اور خوف کی کوئی گنجائش نہیں'۔
انہوں نے  بالواسطہ طور پر  بھاجپا کا موازنہ  برٹش حکومت سے  کرتے ہوئے اس پر سماج میں پھوٹ ڈالنے اور اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا اور کہاکہ  ملک میں آج وہی طاقتیں اقتدار پر قابض ہیںجن سے ہمارا تاریخی ٹکراؤ رہا ہے ۔ ہم آج بھی اسی نظریہ سے لڑ رہے ہیں جس سے آزادی کے وقت لڑے تھے '۔حقیقت میں بزدلوں کی شناخت تشدد ہے جن کا اصلی چہرے ملک کی عوام نے پہچان لیا ہے۔



Comments


Scroll to Top