National News

کانگرس نے ووٹ بنک کی خاطر ایودھیا تنازعہ کا حل نہیں نکالا:وزیر اعظم مودی

کانگرس نے ووٹ بنک کی خاطر ایودھیا تنازعہ کا حل نہیں نکالا:وزیر اعظم مودی

ڈالٹن گنج: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگرس اور اس کی سابقہ حکومتوں پر ایودھیا رام جنم بھومی تنازعہ کو ووٹ بنک کی خاطر سالوں تک  لٹکائے رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اگر کانگرس چاہتی تو اس تنازعہ کی وجہ سے  معاشرے میں  درارنہیں پڑتی۔

PunjabKesari
مودی نے یہاں پلامو کے چیانک ہوائی اڈہ میدان میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، '' کانگرس اور اس کی سابقہ  حکومتوں نے بھگوان رام کی جائے پیدائش ایودھیا تنازعہ کو برسوں تک لٹکائے رکھا۔کانگرس چاہتی تو اس تنازعہ کا حل ہو سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔اس نے صرف اپنے ووٹ بنک کا خیال کیا۔

PunjabKesari
مودی نے کہا کہ کانگرس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے معاشرے  میںصرف درار پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا، '' بی جے پی نے اس تنازعہ کے حل کا وعدہ کیا تھا، جسے مکمل کر کے دکھایا ہے۔ یہ ہم 'ایک بھارت بہترین بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔بی جے پی صرف  وعدہ اور عزم وارادہ د نہیں لیتی بلکہ اسے ثابت بھی کرتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top