Latest News

31 اکتوبر کو دو حصوں میں تقسیم ہو جائیگا جموں کشمیر، صدر جمہوریہ نے بل کو دی منظوری

31 اکتوبر کو دو حصوں میں تقسیم ہو جائیگا جموں کشمیر، صدر جمہوریہ نے بل کو دی منظوری

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے جمعہ کے روز اس قانون کو منظوری دے دی ہے ، جس سے  جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہو جائے گا ۔ صدر جمہوریہ نے ریاست کو تقسیم کرنے کے لئے لائے گئے  بل کو اسی ہفتے منظوری دی تھی ۔
وزارت داخلہ کے ایک افسر نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے جموں کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کو منظوری دے دی ہے ۔ جموں کشمیر ریاست آنے والے 31 اکتوبر کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہو جائے گی ۔وزارت نے جموں کشمیر تشکیل نو ایکٹ کی دفعہ 2 کی شق کے تحت اپنے  اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  یہ اطلاع جاری کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ نے جمو ں کشمیر کو خاص درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ہٹانے والے  سنکلپ پتر اور ریاست کو دو حصوں میں بانٹنے والے بل  کو گزشتہ ہفتے پاس کیا تھا ۔اس کے بعد صدر جمہوریہ رام  ناتھ کووندنے اس پر دستخط کئے تھے۔ صدر جمہوریہ نے جموں کشمیر کے شہریوں کو خاص حقوق فراہم کرانے والی دفعہ 370 کو اس سے پہلے ہی ہٹا دیاتھا ۔
 



Comments


Scroll to Top