نیشنل ڈیسک : سوچھ بھارت کیلئے کوششیں کررہے وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز تمل ناڈو کے ماملپورم میں سمندری ساحل پر بکھرا پلاسٹک کچرا صاف کیا ۔ حالانکہ وزیر اعظم کی یہ مہم فلم اداکار پرکاش راج کو راس نہیں آئی ۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنز کسا ہے ۔
پرکاش راج نے ٹویٹ پر لکھا کہ لیڈروں کی سکیورٹی ککہاں غائب ہوگئی ہے ۔ آخر آپنے انہیں اکیلا صاف صفائی کے لئے کیوں چھوڑ دیا ۔ آخر جب غیر ملکی مہمان یہاں آئے ہوئے ، تبھی متعلقہ محکمہ نے صفائی نہیں کرنے کی کیسے ہمت دکھائی ۔ یوں ہی پوچھ رہا ہوں ۔
بتا دیں کہ ماملپورم کے ساحل پر صبح کی سیر کرنے نکلے مودی نے 30 منٹ سے بھی زیادہ وقت تک وہاں بکھرے پلاسٹک اور کچرے کو اکٹھا کیا ۔ بعد میں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح ماملپورم کے ساح پر گیا ۔ وہاں قریب 30 منٹ سے بھی زیادہ وقت تک گزارا ۔ وہاں بکھرے پلاسٹک اور کچرے کو اکٹھا کیا اور ہوٹل کارکن جے راج کو اکٹھا کیا کچرا دے دیا ۔ ہم یہ یقینی کریں کہ ہمارے عام مقامات صاف خوبصورت رہیں ۔