National News

پرگیہ ٹھاکر نے پھردیا متنازعہ بیان،لوک سبھا میں گوڈ سے بتایا محب وطن

پرگیہ ٹھاکر نے پھردیا متنازعہ بیان،لوک سبھا میں گوڈ سے بتایا محب وطن

نیشنل ڈیسک:اپنے  متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی سادھوی  پرگیہ ٹھاکر نے ایک بار پھر مہاتما گاندھی کے قاتل کو محب وطن قرار دیا ہے۔دراصل، لوک سبھا میں ایس پی جی بل پر بحث کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔اگرچہ، اسپیکر نے ان کے بیان کو لوک سبھا کے ریکارڈ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

PunjabKesari
لوک سبھا میں ڈی ایم کے ممبر پارلیمنٹ اے۔بادشاہ نے ایس پی جی ترمیمی بل پر بحث کے دوران منفی ذہنیت کو لے کر گوڈسے کی مثال دی۔اس کی مخالفت میں پرگیہ نے کھڑے ہو کر کہا کہ  وطن سے محبت رکھنے والوں کی مثال مت دیجئے۔ اس کے بعد کانگرس ممبران پارلیمنٹ نے اس کی پرزور مخالفت کی۔
بادشاہ نے کہا کہ گوڈسے نے خود تسلیم کیا تھا کہ گزشتہ 32 سال سے گاندھی کے خلاف بغض پالے ہوئے تھا اور اسی وجہ سے اس نے ان کا قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ گوڈسے نے گاندھی کو اس لیے مارا کیونکہ وہ خاص نظریہ میں یقین رکھتا تھا۔

PunjabKesari
پرگیہ ٹھاکر کے متنازعہ بیان کے بعد جب اپوزیشن نے مخالفت کرناشروع کی تو بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے ہی انہیں بیٹھنے کے لئے کہا۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی لوک سبھا انتخابات کے دوران پرگیہ ٹھاکر نے گوڈسے کو محب وطن بتایا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top