اپنے الگ انداز کے لئے دنیا بھر میں شناخت بنانے والے ٹریفک پولیس اہلکار رنجیت سنگھ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں۔لیکن اس وقت وہ اپنے انداز کو لے کر نہیں بلکہ ایک آٹورکشا ڈرائیور سے بدسلوکی کرنے کو لے کر سرخیوں میں آ گئے ہیں، جس کی خوب مخالفت کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/17vikramsingh17/status/1199020617548173312?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1199020617548173312&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Ffadnavis-released-video-on-26-11-anniversary-1087593
دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں رنجیت سنگھ ایک آٹورکشا ڈرائیور کوپیٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔معلومات کے مطابق اندور کے ایم جی روڈ واقع ہائی کورٹ تراہے پر ایک ڈرائیور آٹو کو غلط سمت میں لے آیا، وہاں تعینات رنجیت سنگھ یہ دیکھ بھڑک گئے اور ڈرائیور کو مارنا شروع کر دیا۔وائرل ہو رہے ویڈیو میں وہ ڈرائیور کو تھپڑ اور لاتوں سے مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
امریکہ کے پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی طرح' مون واک' کیلئے مشہور رنجیت سنگھ کی یہ حرکت ان کے مداحوںکو پسند نہیں آئی اور سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا شکار ہونا پڑا۔وہیں سنگھ نے اس معاملے میں آٹو ڈرائیور کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین توڑتے ہوئے انتہائی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔
بتا دیں کہ اندور کے 38 سالہ رنجیت سنگھ ایسے پولیس افسر ہے جنہیں دیکھنے کے لئے لوگ سڑکوں کے کنارے کھڑے رہتے ہیں۔وہ مون واک کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں۔رنجیت سوشل میڈیا پر بھی کافی پاپولر ہیں۔فیس بک پر ہی ان 50 ہزار سے بھی زیادہ فالوورز ہیں۔ انہیں اندور کا سگھم بھی کہا جاتا ہے۔