Latest News

سشانت معاملے کی تحقیقات کررہی پولیس ٹیم بی ایم سی کی پہنچ سے دور

سشانت معاملے کی تحقیقات کررہی پولیس ٹیم بی ایم سی کی پہنچ سے دور

ممبئی : اداکار سشانت سنگھ کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ممبئی آئے بہار پولیس کے چار افسران برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کی پہنچ سے دور ہیں۔بی ایم سی کے مطابق وہ اب معاملے کی تحقیقات کے لئے 27 جولائی کو شہر میں آنے والے بہار کے دیگر چار پولیس افسران کو پٹنہ کے آئی پی ایس افسر ونے تیواری کی طرح کورنٹائن کرنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں پٹنہ سے آئے افسران نے کہا تھا کہ وہ اپنے قیام کی جگہ کا پتہ نہیں بتائیں گے کیوں کہ انہیں کوارنٹائن کرنا غیر آئینی ہے۔
سشانت کیس کی تفتیش کے لئے بہار سے آئے چار افسران میں پولیس انسپکٹر منورجن بھارتی اور قیصر عالم ، سب انسپکٹر درگیش گہلوت اور نشانت سنگھ شامل ہیں۔بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان چار پولیس اہلکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ممبئی آئے تھے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ گھر میں کوارنٹائن کرنے کا پروٹوکول سب کے لئے یکساں ہے۔



Comments


Scroll to Top