Latest News

جرمانے کا نیا ریکارڈ، پولیس نے  کار مالک سے وصول کئے 27.68 لاکھ روپے

جرمانے کا نیا ریکارڈ، پولیس نے  کار مالک سے وصول کئے 27.68 لاکھ روپے

احمد آباد: گزشتہ سال نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد پولیس اور ٹریفک محکمہ نے اب تک کئی بھاری بھرکم جرمانہ وصول کئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔گزشتہ سال تو جرمانہ کاٹنے کی بہت خبریں شہ سرخیوں میں رہیں۔وہیں سال 2020 میں جرمانہ وصول کا تو ریکارڈ ہی ٹوٹ گیا کیونکہ جتنا کار مالک سے جرمانہ وصول کیا گیا ہے اتنے پیسے میں اور بھی نئی گاڑی خریدی جا سکتی ہے۔

https://twitter.com/AhmedabadPolice/status/1200410927427989504

گجرات پولیس نے جرمنی میں بنائی گئی911  لگژری  گاڑی کے مالک سے گاڑی کے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے ایک دو ہزار نہیں بلکہ پورے 27 لاکھ 68 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے مالک سے 4 لاکھ کا جرمانہ، 16 لاکھ کا بقایا کر اور 7 لاکھ 68 ہزار روپے سود کی رقم وصول کی گئی ہے۔  ہندوستانی روپے میں تقریبا ً سوا دو کروڑ قیمت والی اس گاڑی کے مالک رنجیت دیسائی نے یہ رقم بھر دی ہے۔یہ  ملک میں اب تک کا وصولا گیا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

https://twitter.com/AhmedabadPolice/status/1214838236326973441

اس لگژری گاڑی کی جانکاری کو تصویر کے ساتھ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو سال سے یہ گاڑی بغیر کوئی ٹیکس دئیے احمد آباد کی سڑکوں پر گھوم رہی تھی، جسے حراست میں لے کر گاڑی کے مالک پر 27.68 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top