Latest News

اگلے ایک سال میں پی او کے بھی ہوگا بھارت کا حصہ: سبرا منیم سوامی

اگلے ایک سال میں پی او کے بھی ہوگا بھارت کا حصہ: سبرا منیم سوامی

آزادی کے بعد سردار پٹیل نے تمام 603 ریاستوں کا انضمام کر نئے بھارت کی تعمیرکی۔آئین سازی میں 370 کی فراہمی بھی ایک بڑی چوک تھی۔ جلد ہی سارے مسائل ختم ہوںگے  اور ایک سال میں پی او  کے بھی بھارت کا حصہ ہو جائے گا۔یہ باتیں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے اودھ یونیورسٹی میں 24  ویں کانووکیشن کی یاد میں منعقد لیکچر میں کہیں۔وہ آرٹیکل 370 پر طلبا  ء کو خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا بھارت میں ایک اچھی   روایت رہی ہے۔مؤرخین چین کو بدھ مت اور ہندوستان کو ہندو راشٹر بولتے  آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 600 سال کے دور اقتدار میں مغلوں نے ہمیں تباہ کر دیا۔ آزاد بھارت بنانا ہے تو حقیقی تاریخ جاننا ضروری ہے۔آزاد بھارت میں دفعہ 370  کی مخالفت ڈاکٹر امبیڈکر نے بھی کی تھی ۔ 370 ہٹانے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ35  - اے کو ہٹانے کے لئے صرف صدر کے حکم کی ضرورت تھی لیکن کشمیر کو لے کر سیاست ہوتی رہی ، مگراب پوری دنیا بھارت کے ساتھ ہے۔پاکستان کو اقوام متحدہ سے بھی خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ایک سال کے اندر پی او  کے بھی بھارت کا حصہ بن جائے گا۔بلوچستان بھی آزاد ہوکر بھارت کے ساتھ الحاق چاہتا ہے ۔بھارت کا نقشہ ٹھیک کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1950 میں بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل کرنے کے لئے روزویلٹ نے بھارت کی حمایت کی۔سبرامنیم سوامی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مؤثر ایڈمنسٹریٹر ہیں ،ان سے پاکستان ڈرا ہوا ہے۔مودی کی قیادت میں وزیر داخلہ امت شاہ نے جس بہادری سے دونوں ایوانوں میں دفعہ 370 کو ختم کرایا وہ انتہائی قابل ستائش ہے۔
 



Comments


Scroll to Top